وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

n01223985-b.jpg

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ٹرمپ کی بھارتی حکومت بارے 29 مرتبہ بیان دینے پر خصوصی گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پنجابی میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مودی دے سینے تے ٹھیک مونگ دل ریا اے، وزیراعظم شہباز شریف کے دلچسپ جملے پر کابینہ ارکان میں قہقہے بلند ہو گئے۔ شہباز شریف نے بھارتی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کے خطاب اور اپوزیشن کے سوالات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ مودی حکومت کو اس کی اپنی اپوزیشن آڑے ہاتھوں لے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی، مودی کو سفارتی تنہائی ملی۔

شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورت پر امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، خلیجی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پالیسی 2025ء کی منظوری دی گئی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے انسداد منشیات انسپکٹر کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2026ء کابینہ نے ترمیم کے ساتھ منظور کی، کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔ اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 17 اور 25 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے