اگر نریندر مودی ٹرمپ کو جھوٹا کہیں گے تو پوری سچائی سامنے آجائے گی، راہل گاندھی

n01223970-b.jpg

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان-پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرنے کے دعووں سے متعلق کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی صاف نہیں کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ وہ خود بول نہیں پا رہے ہیں۔ وہیں پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی اور ایس جے شنکر کے بیان گول مول ہیں اور انہیں صاف کہنا چاہیئے کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کی حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلسل کئے گئے دعووں سے ہندوستان میں سیاسی بیان بازی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایسے میں ایک بار پھر اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے وزیراعظم مودی پر تنقید کی ہے۔ راہل گاندھی نے نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے صاف نہیں کہا کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ وہ خود بول نہیں پا رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی وزیراعظم بولیں گے تو ٹرمپ سچ سامنے لا دیں گے، اس لئے مودی خاموش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ اپنی تجارتی ڈیل کے لئے مودی پر دباؤ بنا رہے ہیں اور دیکھنا ہوگا کہ یہ ڈیل کیسی بنتی ہے۔ راہل گاندھی کے بعد کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی نریندر مودی پر ڈونالڈ ٹرمپ کے دعووں سے متعلق سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے بیان گول مول ہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں صاف صاف کہنا چاہیئے کہ امریکی صدر جھوٹ بول رہے ہیں۔ دیکھا جائے تو پارلیمنٹ میں آپریشن سندور اور پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق چل رہی بحث کے دوران کانگریس لیڈران کی یہ تنقید مودی حکومت کی امریکہ کے تئیں نرم رخ پر سوال اٹھاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے