عراقچی: اگر جارحیت دہرائی گئی، تو ہم اس سے بھی زیادہ سخت ردِعمل دیں گے

💠 عراقچی: اگر جارحیت دہرائی گئی، تو ہم اس سے بھی زیادہ سخت ردِعمل دیں گے
🔹️امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی امریکی چینل "فاکس نیوز” کو دیے گئے انٹرویو کے بعد کی جانے والی توہین کے جواب میں، سید عباس عراقچی نے امریکی حکام کی دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے زور دیا کہ اگر جارحیت دہرائی گئی، تو ایران اس سے بھی زیادہ فیصلہ کن ردِعمل دے گا — ایسا ردِعمل جسے چھپانا ممکن نہیں ہوگا۔
🔹️اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا: ایران کو بخوبی علم ہے کہ حالیہ امریکی-اسرائیلی جارحیت کے دوران ہم پر اور ہمارے دشمنوں پر کیا گزری، حتیٰ کہ وہ نقصانات بھی جو تاحال سنسر کیے جا رہے ہیں۔ اگر یہ حملے دوبارہ ہوئے، تو بلا شبہ ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا؛ ایک ایسا جواب جسے اب چھپایا نہیں جا سکے گا۔
🔹️انہوں نے کہا: ایک ملین سے زائد ایرانی طبی ریڈیوآئسوٹوپس کے محتاج ہیں، جو تہران کے تحقیقی ری ایکٹر میں تیار ہوتے ہیں — وہی ری ایکٹر جو امریکہ نے بنایا تھا اور جو ۲۰ فیصد افزودہ یورینیم سے چلتا ہے۔ ایران کو اپنے نئے جوہری ری ایکٹروں کے لیے ایندھن کی فراہمی کے لیے بھی یورینیم کی افزودگی کی ضرورت ہے۔