ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا صوبائی سطح پر اجلاس، تمام ونگز کے مسئولین کی شرکت

n01223654-b-1.jpg

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا صوبائی سطح پر اجلاس ملتان میں منعقد ہوا، جس میں تمام ونگز کے مسئولین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ ونگز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں شریک رہنمائوں نے اس طرح کے اجلاس اور ملاقاتوں کو خوش آئند قرار دیا، اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں اس کی کمی محسوس کی گئی، صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اس کمی کو پورا کیا اور پورے سیٹ اپ کو جمع کردیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بائی روڈ زائرین کے ایران عراق داخلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر حکومت کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی تو ٹی وی چینلز پر بڑھکیں مارنا چھوڑ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے