امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ میں اپنے ایک چوتھائی میزائل ذخائر کھو دیے

سی این این: امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ میں اپنے ایک چوتھائی میزائل ذخائر کھو دیے
🔹️سی این این نے دو امریکی عسکری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ
جون کے مہینے میں صیہونی حکومت کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران،
امریکا نے اپنے "تھاڈ (THAAD)” میزائل ذخیرے کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ استعمال کر لیا۔
🔹️ان ذرائع کے مطابق،
امریکی افواج نے آپریشن "وعدہ صادق ۳” کے دوران
ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوشش میں
تقریباً 100 سے 150 "تھاڈ” میزائل داغے،
جو کہ اس دفاعی نظام کے مجموعی ذخیرے کا ایک بڑا حصہ شمار ہوتا ہے۔