پاکستانی آرمی چیف کی بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات؛ اسلام آباد کا تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

پاکستانی آرمی چیف کی بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات؛ اسلام آباد کا تعلقات مضبوط کرنے کا عزم
🔻پاکستانی فوج کے سربراہ نے اپنے ملک کے وزیر خارجہ کے امریکہ کے دورے کے دوران، بیجنگ میں چین کے اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور اسلام آباد کے دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، خاص طور پر بدلتے ہوئے جیوپولیٹیکل حالات کے تناظر میں باہمی حمایت پر زور دیا۔
🔻پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ چین کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر اس وقت واشنگٹن میں موجود ہیں۔
🔻اسلام آباد نے بارہا بیجنگ کے ساتھ اپنے گہرے اور اسٹریٹجک تعلقات کا دفاع کیا ہے، اور ساتھ ہی امریکہ کے ساتھ مساوی تعلقات برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات ایک خودمختار پالیسی پر مبنی ہیں، اور کسی ایک کے ساتھ تعلقات کا فروغ دوسرے کے خلاف نہیں سمجھا جانا چاہیے۔
🔻پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر کے دورہ بیجنگ کے دوران ان کی چین کے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ کئی اہم سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔
🔻پاکستانی آرمی چیف نے چین کے نائب صدر، وزیر خارجہ، مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین، پیپلز لبریشن آرمی کے سیاسی کمشنر، اور آرمی چیف آف اسٹاف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
🔻دونوں فریقین نے دوطرفہ روابط کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خودمختاری کی برابری، کثیرالطرفہ تعاون، اور طویل المدتی علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی تجدید کی۔