قطر نے یورپ کو مائع قدرتی گیس کی برآمد روکنے کی دھمکی دی

دی ولت: قطر نے یورپ کو مائع قدرتی گیس کی برآمد روکنے کی دھمکی دی
جرمن اخبار "دی ولت” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قطر کے وزیرِ مملکت برائے توانائی امور سعد الکعبی نے بیلجیم کی حکومت کو ایک خط لکھا ہے، جس میں قطر نے یورپی یونین کی گائیڈلائنز پر اعتراض کرتے ہوئے یورپ کو مائع قدرتی گیس (LNG) کی برآمد روکنے کی دھمکی دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، قطر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی نئی توانائی پالیسی میں ایسی "واضح تضادات اور غیر مطابقتیں” پائی جاتی ہیں جو قطر کے موجودہ قوانین اور معیارات سے میل نہیں کھاتیں۔
اسی بنا پر قطر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان پالیسیوں پر اصرار جاری رہا، تو وہ یورپ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند کر سکتا ہے۔