وزیر خارجہ پاکستان: مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ کی ساکھ کا ایک فیصلہ کن امتحان ہے

🔹 وزیر خارجہ پاکستان: مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ کی ساکھ کا ایک فیصلہ کن امتحان ہے
🔻 پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
"فلسطین کا مسئلہ انصاف، قانون اور امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کے عزم کا ایک فیصلہ کن امتحان ہے۔”
🔻 انہوں نے بدھ کے روز، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کی ساکھ کا کڑا امتحان ہے۔”
🔻 اسحاق ڈار نے مزید کہا:
"فلسطینی عوام کے حقوق کو نظرانداز کرنا، سزا سے استثنا کو تقویت دیتا ہے اور اُس عالمی نظام کی ساکھ کو کمزور کرتا ہے جس کے دفاع کا دعویٰ ہم سب کرتے ہیں۔”
🔻 انہوں نے غزہ کی صورتحال کو شدید الفاظ میں ایک انسانی المیہ ہی نہیں بلکہ انسانیت کی خود تباہی قرار دیا اور کہا:
"یہ محصور علاقہ بے گناہ انسانوں کے لیے اور بین الاقوامی قوانین، خصوصاً انسانی قوانین کے لیے ایک قبرستان بن چکا ہے۔”
🔻 انہوں نے غزہ میں قحط اور بھوک کے بحران کو "بے مثال اور انتہائی تشویشناک” قرار دیا، اور سلامتی کونسل کے لیے فوری عمل کے چھ واضح اقدامات بھی تجویز کیے۔
🔻 اسحاق ڈار نے زور دیا کہ:
"امن اور انصاف کی بحالی کے لیے ایک قابلِ بھروسا سیاسی اُفق کی بحالی ضروری ہے”،
اور انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اتحاد اور فوری اقدام کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے۔