برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ بیان: غزہ کی جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے

IMG_20250725_021444_448.jpg

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ بیان: غزہ کی جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایک تین فریقی مشترکہ بیان میں نوارِ غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس علاقے میں جاری انسانی المیہ فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے:

"اب وقت آ چکا ہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ اس علاقے کے عوام کو مزید ان جھڑپوں اور محاصرے کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔”

ان تینوں ممالک نے صہیونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر جبری تسلط قائم کرنے کی کوششوں کی سخت مخالفت کی ہے، اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

بیان میں مزید زور دیا گیا ہے کہ:

"اسرائیل کو فوراً اقوامِ متحدہ اور غیر سرکاری امدادی تنظیموں کو غزہ میں اپنی انسانی خدمات انجام دینے کی اجازت دینی چاہیے۔”

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے یہ بھی کہا کہ وہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے لیے ایک مؤثر اور معتبر منصوبہ تیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو وہ فوری جنگ بندی کی حمایت میں مزید اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے