عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئٹہ سے اسلام آاد لانگ مارچ کرینگے، جماعت اسلامی

n01221257-b.jpg

جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر عبدالنعیم رند نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 25 جولائی کو کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گی، جبکہ عوامی مسائل اجاگر کرنے کے لئے کوئٹہ میں سریاب، کچلاک اور پشتون آباد میں جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف نے کہا تھا کہ راتوں رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم کی چوری کو ظاہر کرتا ہے۔ اقتدار پر براجمان ہوکر سابق حکومت پر تنقید کرنے والوں کی چوری اب عوام کے سامنے عیاں ہوچکی ہے۔ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بے اختیار عوام کے مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہیں۔ سلیکٹڈ حکمرانوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔ کسی کی جان و مال محفوظ نہیں، ہر طرف افراتفری اور بدامنی نظر آ رہی ہے۔ لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ حقیقی مسائل کے حل کو نظرانداز کرنے کے باعث لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ جماعت اسلامی ملک گیر اور عوامی مسائل سے باخبر اور ان کے حق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور 25 جولائی کو اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے لانگ مارچ کرے گی۔ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے 18 جولائی کو سریاب، 19 جولائی کو کچلاک اور 20 جولائی کو پشتون آباد میں جلسہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے