اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا”

IMG_20250712_144629_356.jpg

💠 امریکی جریدے فارن پالیسی کا بڑا اعتراف:
"اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا”

امریکہ کے مؤقر جریدے Foreign Policy نے اپنے تازہ مضمون میں واشنگٹن کی ناقابلِ اعتماد پالیسیوں کا پردہ چاک کیا ہے:


🔹 امریکہ کی جانب سے یوکرین کی امداد بار بار روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ
واشنگٹن نے کیف (یوکرین) کی ان تمام کوششوں کو نظر انداز کر دیا ہے
جو اس نے ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے کی تھیں۔

🔸 یوکرینی حکومت نے امریکی دباؤ اور بلیک میلنگ کے تحت
اپنے ملک کے قیمتی معدنی وسائل امریکہ کے حوالے کرنے کا معاہدہ کیا —
مگر یہ سب بھی اس کے کسی کام نہ آیا۔

📌 اب خود یوکرینی حکام کہہ رہے ہیں:

"یہ ان تمام لوگوں کے لیے بہت بڑا سبق ہے جو ٹرمپ کو اپنا دوست سمجھتے ہیں۔”


🔹 امریکہ ہر موقعے پر یہ ثابت کر رہا ہے کہ وہ قابلِ اعتماد ملک نہیں۔

🔸 امریکہ کے وفادار ترین اتحادی بھی اب سیکھ چکے ہیں کہ اس کے وعدے اور معاہدے
کسی وقت بھی نظرانداز یا پامال کیے جا سکتے ہیں۔

🔸 کینیڈا کی مثال دی گئی ہے، جو 100 سال سے امریکہ کا قریبی اتحادی رہا،
لیکن آج اس کی خودمختاری بھی خطرے میں نظر آتی ہے۔


🔹 یورپی اتحادی ممالک بھی، چاہے جتنی کوشش کر لیں کہ
ٹرمپ کی نظروں میں مقام حاصل کر لیں،
مگر انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر وہ
ٹرمپ کی توقعات پر پورا نہ اتریں تو امریکہ
ان کے ساتھ کیے گئے سابقہ وعدے بھی توڑ دے گا،
اور کسی معاہدے کا پاس نہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے