بحرِ احمر میں اسرائیل سے منسلک دوسری کشتی ڈوبنے کے قریب

IMG_20250709_230035_064.jpg

بحرِ احمر میں اسرائیل سے منسلک دوسری کشتی ڈوبنے کے قریب

🔹 خبروں کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، یمنی مسلح افواج کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیلی حکومت سے وابستہ دوسری کشتی بحرِ احمر میں ڈوبنے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

🔹 اس رپورٹ کے مطابق، یونانی دیوہیکل کشتی "Eternity C” جو اسرائیلی رژیم سے منسلک تھی، ڈوبنے کے قریب ہے۔

🔹 یاد رہے، گزشتہ روز بھی بحرِ احمر میں یمنی افواج کے حملے کے نتیجے میں "Magic Sea” نامی کشتی ڈوب گئی تھی۔

🔹 اسرائیلی صحافی گای السٹر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں لکھا:
"فوری خبر: ایک اور کشتی بحرِ احمر میں ڈوبنے کے قریب ہے، جب کہ یہ اس ہفتے حوثی فورسز کے حملے کا نشانہ بنی تھی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے