کراچی میں آئندہ 2 دنوں کے دوران موسم کیسا ہوگا؟

n01218708-b.jpg

شہر قائد میں اگلے 2 روز کے دوران موسم کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے ماہرین نے پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔ ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت 37 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے امکان ہے۔ شہر میں مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے