کربلا حق کی خاطر کسی بھی ظالم قوت سے ٹکراجانے کا نام ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

n01218370-b.jpg

ممتاز اسکالر و خطیب ملت جعفریہ علامہ شبیر حسن میثمی نے عشرہ محرم الحرام کی مجالس عزاء سے قرآن سینٹر ڈیفنس میں دین محمدیؐ کے عنوان سے جاری سلسلہ گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انفرادی و اجتماعی، سیاسی و سماجی و دیگر حقوق کا حصول بعض طبقات کے مفادات کی وجہ سے مشکل بنادیا جاتا ہے لیکن کربلا معاشرے کے تمام پسے ہوئے طبقات کو یہ درس دیتی ہے کہ اپنے حق کی خاطر ہرگز قدم پیچھے نہ ہٹائیں بلکہ ظالم خواہ کتنا قوی و مضبوط ہی کیوں نہ ہو اس سے ٹکرا جائیں کیونکہ فتح و کامیابی ہمیشہ حق ہی کی ہوتی ہے، اعلاء کلمۃ اللہ کے لیے جرائت و استقامت اور صبر و رضا کے ساتھ قیام کرنا دین محمدیؐ کا وہ حقیقی چہرہ ہے جسے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب نے نمایاں کیا، شہدائے کربلا نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلامی تعلیم اور اسلامی اقدار کو وہ دوام بخشا ہے جس سے رہتی دنیا تک نسل انسانی درس عمل حاصل کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے