دریائے سوات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار

n01218293-b.jpg

دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ دریائے سوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15.7 کنال اراضی واگزار کر کے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے اور تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے