حکومتِ سندھ کی جانب سے حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ایرانی کمانڈروں، سائنسدانوں اور شہریوں کو خراجِ عقیدت

n01218303-b.jpg

حکومتِ سندھ نے حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی کمانڈروں، سائنسدانوں اور بے گناہ شہریوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کراچی میں متعین ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر واحد اصغری سے ملاقات میں ایرانی قوم سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانی مزاحمت، غیرت اور مسلم دنیا کی خودمختاری سے وابستگی کی روشن علامت ہے۔ سیدہ تحسین عابدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی بہادری مظلوموں کے جذبۂ حریت کی زندہ مثال ہے اور یہ یاد دہانی ہے کہ عزت و وقار کی حفاظت کے لیے عظیم قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ترجمان حکومتِ سندھ کے بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ انسانی حقوق کے اصولوں کی پاسداری کرے اور بے گناہ شہریوں پر ڈھائے گئے مظالم کی کھل کر مذمت کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے