گھریلو جھگڑا خونریزی میں تبدیل، بھائی کے ہاتھوں بھائی، بھابی اور بھتیجا قتل

n01218112-b.jpg

گھریلو لڑائی خونریزی میں تبدیل ہو گئی، جس میں ایک بھائی نے اپنے دوسرے بھائی، بھابی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق ضلع کرک کے علاقے نارہ بانڈہ میں گھریلو تنازع خونریز واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی، بھابی اور کمسن بھتیجے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس پی تفتیش کرک اشفاق خان کے مطابق واقعہ خاندانی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے اور جلد تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے