پاراچنار میں محرم الحرام کے دوران اہم اور حساس مقامات پر سخت چیکنگ

n01218115-b.jpg

پاراچنار میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر کے اہم اور حساس مقامات پر سخت چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ ناکہ بندیاں کی گئیں۔ ایامِ محرم میں عوام کے تحفظ اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرم کی روک تھام کے لیے کرم پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے کالے شیشے، غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں، پولیس لائٹس کا ناجائز استعمال اور مشتبہ افراد کی جامہ تلاشی جیسے اقدامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ پاراچنار شہر میں ایس ایچ او اشتیاق حسین ، سٹی انچارج امجد علی و ٹریفک انچارج سید ریاض حسین کی نگرانی میں اندرونِ شہر و مین انٹری پوائنٹس پر متعدد گاڑیوں کے شیشوں سے کالے رنگ کے اسٹیکرز ہٹائے گئے جبکہ درجنوں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے کر متعلقہ تھانوں اور چوکیات میں بند کر دیا گیا۔ پولیس کے ان سیکیورٹی اقدامات کا مقصد محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا اور ضلع میں پائیدار امن کو یقینی بنانا ہے تاکہ شہری ان مقدس ایام کو مذہبی عقیدت، باہمی احترام اور پُرامن ماحول میں گزار سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے