ٹرمپ اور نیتن یاہو جان لیں کہ ہم پاکستان میں خاموش نہیں بیٹھیں گے”

🔹 "آیتالله خامنہای ہمارے سیاسی رہنما اور مرجعِ تقلید ہیں / ٹرمپ اور نیتن یاہو جان لیں کہ ہم پاکستان میں خاموش نہیں بیٹھیں گے”
🔻سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور رکن سینیٹ پاکستان نے ایک پریس کانفرنس میں ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں کا جواب دیتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی حمایت کا اعلان کیا۔
🔻علامہ راجہ ناصر نے کہا:
"ٹرمپ جیسے احمق نے یہ دھمکی دی ہے کہ وہ ہمارے مرجع تقلید اور رہبر کو قتل کرے گا؛ یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی آ کر کہے کہ ‘میں پوپ کو قتل کروں گا’۔”
🔻انہوں نے مزید کہا:
"آیت اللہ العظمیٰ خامنہای نہ صرف ہمارے دینی رہنما اور مرجعِ تقلید ہیں بلکہ ہمارے سیاسی رہنما بھی ہیں، کیونکہ ہمارے نزدیک دین اور سیاست الگ نہیں۔”
🔻سینیٹر راجہ ناصر نے خبردار کیا:
"ٹرمپ اور نیتن یاہو کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر کوئی حملہ ہوا، تو وہ محض ایران پر حملہ نہیں ہوگا، بلکہ پوری اُمت مسلمہ اس کا جواب دے گی۔”
🔻انہوں نے زور دے کر کہا:
"ہم پاکستان میں بھی بھرپور جواب دیں گے؛ اگر ایسی کوئی کارروائی ہوئی تو پاکستان میں کوئی امریکی محفوظ نہیں رہے گا۔"