بھارت کو اسلامی ملک بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں، بے جے پی

n01218097-b.jpg

راشٹریہ جنتا دل کے مرکزی لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کو کہا تھا کہ بہار میں حکمراں پارٹی اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے اور اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف ایکٹ کو کوڑے دان میں پھینک دے گی۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام پارٹیاں ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف پٹنہ میں ایک ریلی میں حصہ لیا۔ تیجسوی یادو نے اس دوران وقف بل کو لے کر بیان دیا تھا۔ اب  بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے اس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو اسلامی ملک بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ گورو بھاٹیہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ملک کو اسلامی ملک بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو کو آئین کا پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل اگلے 50 سالوں تک بہار میں اقتدار میں نہیں آنے والی ہے۔

بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم انتخابی مہم کے لئے بہار ضرور جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی باتیں کرنے والے بھارت چھوڑ کر پاکستان جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس اسٹیج پر تیجسوی یادو تھے، وہاں شریعت اسلام نافذ کرنے کی بات ہوئی تھی۔ بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیہ نے تیجسوی یادو پر تنقید کی اور کہا کہ بہار کے نویں فیل سابق نائب وزیراعلٰی تیجسوی یادو ہندوستانی پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کو کوڑے دان میں پھینکنے کی بات کرتے ہیں۔ تیجسوی یادو نے اتوار کو کہا تھا کہ بہار میں حکمراں پارٹی اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے اور اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف ایکٹ کو کوڑے دان میں پھینک دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے