امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کا اجلاس عاملہ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے دوسرے اجلاس عاملہ کے پہلے روز کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے جامعہ مسجد کریز اورکزئی میں کیا گیا۔ جس میں ریجنل صدر محمد حسن و مرکزی جنرل سیکرٹری حیدر ثقفی نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ اجلاس میں سابق ڈویژنل صدر ضمیر جعفری، سابق ڈویژنل صدر اویس علی، سابق ڈویژنل صدر نوید انجم، سابق ڈویژنل نائب صدر کامران علی، سابق ڈویژنل صدر سید برادر شاہ، حبیب حسین ،سابق مرکزی محبین انچارج شوکت شیرازی اور دیگر سینئر احباب بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کی پہلی نشست میں ریجنل کابینہ کے کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔