آیت اللہ مکارم شیرازی کے فتوے کی گونج پوری دنیا میں

IMG_20250701_115838_049.jpg

💠 مکڑی کے جال میں خوف؛ آیت اللہ مکارم شیرازی کے فتوے کی گونج پوری دنیا میں

🔹 آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا تاریخی اور غیرمعمولی فتویٰ، جس میں انہوں نے صہیونی حکومت کے خلاف جہاد کا حکم دیا، دنیا بھر میں وسیع ردعمل کا باعث بنا ہے۔

🔹 موساد کا آفیشل اکاؤنٹ، عالمی نیوز ایجنسیاں اور مشہور میڈیا شخصیات اس فتویٰ کو مرجعیتِ شیعیہ کا براہِ راست مقابلہ صہیونی حکومت سے قرار دے رہی ہیں۔

🔹 معروف روسی خبررساں ادارہ Russia Today (RT) نے بھی اس تاریخی فتوے کو بڑے پیمانے پر کوریج دی ہے۔

🔹 دیگر عالمی میڈیا و تجزیہ کاروں نے بھی اس فتویٰ پر تبصرے کیے، جن میں شامل ہیں:

  1. ایمیلی شریڈر (Emily Schrader) – معروف امریکی صحافی، تجزیہ کار و مصنفہ
  2. Nioh Berg – ایک اسرائیلی میڈیا ایکٹیوسٹ، اور غاصب صہیونی ریاست کا کھلا حامی
  3. Open Source Intel – عالمی خبروں اور خفیہ معلومات پر مبنی معروف سوشل میڈیا پیج
  4. الیکس جونز (Alex Jones) – امریکہ کا متنازع مگر مشہور میڈیا اینکر

🔹 علاوہ ازیں، درجنوں عالمی خبررساں ادارے اور میڈیا شخصیات اس فتوے کو ایک "نقطہ عطف” قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ:

"اب میدان صرف سیاست کا نہیں، مذہبی مرجعیت بھی عملی میدان میں اتر چکی ہے۔"

📌 صہیونی ریاست کے لیے یہ فتوٰی نفسیاتی و نظریاتی زلزلے سے کم نہیں، اور یہی وجہ ہے کہ اس کی بازگشت صہیونی میڈیا سے لیکر امریکی اسٹیبلشمنٹ تک سنی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے