کراچی میں مجلس عزا کے دوران آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے اظہار عقیدت

n01217931-r-b-000.jpg

پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے سولجر بازار میں امامیہ فورم کی جانب سے موکب عزاداران امام حسینؑ کے بینر تلے منعقدہ مجلس عزا کے دوران رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد ولایت کیا گیا۔ اس موقع پر عزاداران امام حسینؑ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ عزاداروں میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچے بھی شامل تھے۔ مجلس عزا کے دوران شرکاء نے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی تصاویر بھی اٹھائی ہوئی تھیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ظالم صہیونی ریاست اسرائیل کو شکست فاش دینے والے عالم اسلام کے عظیم رہنما آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے سالوں سے جاری فلسطینی مسلمانوں پر جاری جارحیت پر اسرائیل کے قلب کو پارہ پارہ کرکے امت مسلمہ کے دل کو شاد کیا ہے، ہم ان کے اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اپنے رہبر کے حکم کے منتظر ہیں۔ شرکاء سے خطاب میں سچل شیرازی نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای امت مسلمہ کے عظیم رہبر ہیں، ان کی قیادت میں ایران کی جوابی کارروائی نے سامراج کی فرقہ وارانہ عمارتوں کو پاش پاش کردیا ہے اور دنیا کو یہ بتا دیا ہے کہ امام حسینؑ کے ماننے والے شیعہ و سنی اسرائیل کا مقابلہ جاری رکھیں گے اور اسرائیل کی نابودی کیلئے اپنی تمام تر توانائیں بروئے کار لائیں گے۔ واضح رہے کہ مذکورہ مقام پر عشرہ محرم الحرام سے علامہ سید عارف شاہ کاظمی خطاب کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے