پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، یکم جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔