مرکزی انجمن حسینیہ پاراچنار کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد

مرکزی انجمن حسینیہ پاراچنار کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سابقہ انجمن اراکین، مشران قوم، اور مرکزی عزاداری کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں موجودہ انجمن حسینیہ کے اراکین کے ساتھ مشاورت کی گئی جس کا مقصد محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والے جلوسوں کے انتظامات کو مؤثر اور منظم بنانا تھا۔ میٹنگ میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی، اور جلوسوں کی روانی سمیت تمام تر انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ میٹنگ کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال کے تجربات سے سیکھتے ہوئے اس سال مزید بہتر اور مربوط انداز میں عزاداری کے اجتماعات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔ سابقہ اراکین اور عزاداری کونسل نے امید ظاہر کی کہ اس سال کے جلوس ماضی کے مقابلے میں زیادہ منظم، پُرامن اور وقت کی پابندی کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔