مجلس وحدت مسلمین سندھ عزاداری ونگ سے صدر علامہ سید علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ آغاز ماہ محرم الحرام سے اب تک صوبائی و شہری حکومت کی نا اہلی جاری ہے، شہر کے مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے آگئے مون سون بارشوں کے بعد سیوریج کا پانی کھڑا ہوا ہے، شہری و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب سمیت سفائی، ستھرائی و بجلی کے کوئی خاطر خواں انتظامات نظر نہیں آرہے ہیں، میئر کراچی ایک نااہل شخص ہے اور ملک پر ناکام اور نااہل قسم کے لوگ حاکم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17 سال سے صوبہ سندھ پر حکومت کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی نے معاشی حب کراچی کو تباہ و برباد کردیا، اس کے برعکس موجودہ صوبائی بجٹ میں حکمرانوں نے اپنے خرچے کم کرنے کے بجائے بڑھا دیئے ہیں، ملک کو سب سے زیادہ ریوینیو جمع کرکے دینے والا شہر کراچی کھنڈر بنتا جارہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے فارم 47 والا میئر اس شہر پر مسلط کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی کی جانب سے ملک بھر میں محرم الحرام میں مجالس و جلوس عزاء کے اوقات لوڈشینڈنگ نہ کرنے کے دعوے بھی غلط ثابت ہو رہے ہیں، جان بوجھ کر کراچی کی صنعتوں کو تباہ وبرباد کردیا گیا، کے الیکٹرک جیسا ظالم ادارہ عوام کا گلا دبنانے میں مصروف ہے، اوور بلنگ اور ناجائز ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے عوام سے اینٹھے جارہے ہیں۔ علامہ سید علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ ایام عزاء کے دوران شہر میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کنارے موجود شہر پینے کے پانی سے محروم ہے، ٹینکر مافیا کا راج ہے، عوام فلٹر پلانٹس سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں، موجودہ بجٹ ظالمانہ اور بے رحمانہ بجٹ ہے، ایسا لگتا ہے کہ بجٹ عوام کے دشمنوں نے بنایا ہے، کمزور طبقہ مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، کہتے ہیں ہم تنخواہیں نہیں لیتے، انہیں اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کرنی ہوں گی، موجود وفاقی و صوبائی بجٹ حکمرانوں نے گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ اور اراکین اسمبلی کی سہولتیں اور بجٹ بڑھادیا ہے مگر شہر میں کہیں بھی کسی پارٹی کا منتخب نمائندہ کوئی ترقیاتی کام نہیں کرتا دیکھائی دیتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فارم 47 والے حکمران ہیں جنہیں عوام نے مسترد کردیا تھا اور آج یہ شہر کی عوام سے انتقام لے رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر عشرہ محرم الحرام میں منعقدہ مجالس و جلوس عزاء کے روٹس پر صفائی ستھرائی، روشنی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اس کو یقینی بنایا جائے

عالمی یوم علی اصغرؑ کی مناسبت سے ایک پرامن اور روحانی اجتماع کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ امیرالمومنین، سیکٹر 5D سرجانی ٹاؤن کراچی میں کیا گیا۔ یہ پروگرام المنجی فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام اور عابدیہ مشن پاکستان ٹرسٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر امام حسینؑ کے ننھے سپاہی، حضرت علی اصغرؑ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ننھے بچوں کو مخصوص سبز و سفید لباس پہنایا گیا اور جلوسِ عزاء میں شامل کیا گیا، جس سے فضاء معصومانہ جذبات، عقیدت اور گریہ کی کیفیات سے بھر گئی۔ پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے رہنما زین رضوی سمیت دیگر مقررین نے حضرت علی اصغرؑ کی قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ قربانی انسانیت کے لیے ایک ابدی پیغام ہے کہ حق کی راہ میں عمر یا طاقت کی کوئی قید نہیں۔ اجتماع کا اختتام دعا اور نوحہ خوانی کے ساتھ ہوا، اور شرکاء نے حضرت علی اصغرؑ کے حضور نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی تجدیدِ عہد کیا کہ ہم اہلِ بیتؑ کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔