خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں، ایک بار پھر الرٹ جاری

n01217929-b.jpg

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا اسپیل جاری ہے جس کے دوران حکومت اور خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردیں۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے ایک بار پھر الرٹ جاری کردیا، خیبر پختونخوا میں پری مون سون بارشوں کا اسپیل جاری ہے، بالائی اضلاع سمیت لواری ٹنل کے اطراف میں شدید بارش جاری ہے۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے اجتتاب اور احتتاطی تدابیر اختیار کریں، کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات میں خیبر پختونخوا ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئیں، چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع کو دریاوں، نہروں، ندی نالوں کے اردگرد تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دریاوں کے کناروں، نہروں اور ندی نالوں کے اردگرد تجاوزات پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، چیف سیکرٹری نے احکامات کے  باوجود تجاوزات ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ چیف سیکرٹری بغیر دباؤ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی،  مستقل بنیادوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں،  ماہرین کی مشاورت سے دریاوں، نہروں، ندی نالوں کے کنارے پشتے تعمیر کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے