امریکہ خلیج فارس سے پیچھے ہٹ رہا ہے!

IMG_20250629_021041_671.jpg

💠 امریکہ خلیج فارس سے پیچھے ہٹ رہا ہے!

🔹️ تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، امریکہ اپنی فوجی موجودگی کو سعودی عرب میں وسعت دے رہا ہے، اور امریکی ساز و سامان کو قطر کے "العدید” اڈے سے سعودی عرب کے شہر "الخرج” میں واقع "شہزادہ سلطان ایئر بیس” اور "ینبع” میں امریکی اڈہ L.S.A. Jenkins منتقل کیا جا چکا ہے۔

🔹️ جنکینز بیس سنہ 2022 میں قائم کیا گیا تھا اور رواں سال کے آغاز سے ہی اس کی توسیع جاری ہے۔ دراصل ینبع میں ایک بڑا لاجسٹک مرکز تعمیر کیا جا رہا ہے۔

🔹️ سیٹلائٹ تصاویر میں مورچوں، نئی عمارتوں، اسلحہ کے گوداموں اور دیگر لاجسٹک تنصیبات کی تعمیر کو واضح طور پر دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی اڈے پر سامان رسد میں اضافہ، فوجیوں کے لیے رہائش گاہوں اور اضافی خیموں کی تنصیب بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

🔹️ لاجسٹک اڈے کے منصوبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ برسوں میں اس کو خطے میں امریکہ کے آپریشنز کی مدد کے لیے ایک مرکزی اور کلیدی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر توسیع کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس اڈے پر امریکی فوج کی لاجسٹک نقل و حمل کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے کئی مشقیں بھی کی جا چکی ہیں۔

🔹️ اس دوران، "شہزادہ سلطان ایئر بیس” اب امریکی فضائیہ اور ان ساز و سامان کا میزبان ہے جو ماضی میں قطر کے "العدید” بیس میں موجود تھے — اور اس پیشرفت سے سعودی عرب تیزی سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں امریکہ کا مرکزی فوجی مرکز بنتا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے