پاکستان کے شمالی ترین علاقے میں ایران کی فتح کا جشن

IMG_20250628_145938_556.jpg

پاکستان کے شمالی ترین علاقے میں ایران کی فتح کا جشن

🔺 اسکردو (بلتستان) میں اسلامی جمہوریہ ایران کی امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف حالیہ 12 روزہ جنگ میں کامیابی پر ایک عظیم الشان "جشنِ فتح” کا انعقاد کیا گیا۔

🔺 اس اجتماع میں شیعہ و سنی علماء، سیاسی و مذہبی رہنما، ثقافتی شخصیات اور انقلابی نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

🔺 شرکاء نے امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے لگاتے ہوئے ایران اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اس فتح کو اسلامی بیداری اور امت مسلمہ کے اتحاد کی علامت قرار دیا۔

🔺 حجۃ الاسلام سید علی رضوی (صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان – گلگت بلتستان) نے بطور مرکزی مقرر خطاب کرتے ہوئے کہا:

"ہم اس عظیم کامیابی پر ایران کے عوام اور رہبر معظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران، امت مسلمہ کا فخر ہے۔”

🔺 انہوں نے مزید کہا:

"ایران نے استکباری طاقتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوکر ایمان، استقلال اور مزاحمت کے ذریعے تمام مسلمانوں کے لیے ایک عملی نمونہ پیش کیا ہے۔”

🔺 اس تقریب نے واضح کر دیا کہ پاکستانی عوام، خاص طور پر شمالی علاقوں کے مسلمان، ایران کے ساتھ قلبی و نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں اور عالمی سطح پر اسلامی مزاحمت کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے