حاج رمضان کے لیے تحریکِ جہاد اسلامی کا بیان

💠 حاج رمضان کے لیے تحریکِ جہاد اسلامی کا بیان
🔹️ہم انتہائی فخر اور گہرے رنج و غم کے ساتھ فلسطین کے عظیم کمانڈر، شہید سردار محمد سعید ایزدی المعروف حاج رمضان کی شہادت پر ملتِ فلسطین اور عالمِ اسلام کے تمام حریت پسندوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ کمانڈر جس نے آزادیِ فلسطین اور بیت المقدس کے راستے میں، صہیونی دشمن کے ایک مجرمانہ حملے کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں جامِ شہادت نوش کیا۔
🔹️شہید ایزدی نے اپنی بابرکت زندگی کو فلسطینی قوم اور خطے بھر میں مزاحمتی تحریکوں کی بھرپور حمایت کے لیے وقف کر دیا۔ وہ ایک حکمتمند سوچ، پختہ ارادے اور جہادی جذبے کے ساتھ مزاحمت کی تیاری اور پشت پناہی میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔
🔹️فلسطینی قوم اس عظیم شہید کی یاد اور اس کے راستے کی وفادار رہے گی، جیسا کہ وہ ان تمام شہید کمانڈروں کے پاک خون کی قدر کرتی آئی ہے جنہوں نے آزادیِ فلسطین اور مسجد الاقصیٰ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔