کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق

n01216556-b.jpg

شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹرسائیکل پر سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم کے نام سے ہوئی، جو کورنگی نمبر ڈھائی کے رہائشی تھے۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی، جبکہ قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے