وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف:

IMG_20250624_022645_897.jpg

🛑 وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف: اسرائیل ایران سے جنگ بندی چاہتا ہے، تاکہ بعد میں دوبارہ حملہ کر سکے – لبنان جیسے ماڈل پر عملدرآمد

🔹 اسرائیلی اور عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد از جلد ختم ہو۔

🔹 اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اس وقت وہ اُمید رکھتے ہیں کہ ایران مذاکرات کی میز پر آئے گا اور اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے پر آمادہ ہوگا۔

🔹 لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر ایران مستقبل میں دوبارہ اپنی جوہری تنصیبات کی تعمیر کی کوشش کرے، تو اسرائیل اس پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

🔹 یہی ماڈل اسرائیل نے لبنان میں بھی اپنایا تھا؛ جہاں ستمبر میں جنگ بندی کے باوجود حزب اللہ پر حملے جاری رکھے۔

🔹 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کی شب کہا کہ وہ ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ اسرائیل کسی طویل اور تھکا دینے والی جنگ میں الجھ جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے