سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ کا ایران کے میزائل حملے پر بیان

IMG_20250619_190608_698.jpg

سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ کا ایران کے میزائل حملے پر بیان (جو امریکہ کی جارحیت کے جواب میں دیا گیا):

﴿فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ﴾
پس جو تم پر زیادتی کرے، تم بھی اسی طرح اس پر زیادتی کرو جس طرح اس نے کی ہے۔ (سورہ بقرہ، آیت 194)

امریکہ کے بےشرمانہ اور جارحانہ حملے جو ایران کی ایٹمی تنصیبات اور مراکز پر کیا گیا، کے جواب میں، چند گھنٹے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور مسلح افواج نے قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید کو پوری قوت سے نشانہ بنایا۔

🔹 اس کامیاب آپریشن میں استعمال کیے گئے میزائلوں کی تعداد وہی تھی جتنی بمبیں امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر برسائے تھے۔

🔹 جس اڈے کو ایرانی فوج نے نشانہ بنایا، وہ قطر کے شہری علاقوں اور رہائشی مقامات سے کافی فاصلے پر واقع تھا۔

🔹 یہ اقدام قطر، جو کہ ایران کا دوست اور برادر ملک ہے، کے لیے کسی بھی قسم کا خطرہ نہیں رکھتا۔
اسلامی جمہوریہ ایران، قطر کے ساتھ اپنے گرم، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے تحفظ اور تسلسل پر پُختہ عزم رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے