سندھ حکومت کا کم سے کم اجرت میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافہ کرنیکا فیصلہ

n01216557-b.jpg

حکومت سندھ نے کم سے کم تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ کرکے اجرت 42 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کم سے کم تنخواہ میں بارہ فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں، جلد سندھ میں کم سے کم تنخواہ 42 ہزار ہوگی، کوشش ہے اس ہی مہینے اعلان کر دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اسکی سندھ حکومت عوام کی بھرپور طریقے سے خدمت کر رہی ہے، سندھ حکومت نے زندگی کے ہر شعبے میں لوگوں کو سہولتیں مہیا کی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پروفیشنل ٹیکس، انٹرٹینمنٹ ٹیکس ختم کر دیا ہے، گاڑیوں پر کئی ٹیکسز کی چھوٹ دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے