ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کی مداخلت، اسرائیل کی سلامتی و عسکری تباہی کا نتیجہ ہے

IMG_20250623_132730_197.jpg

🔺 ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کی مداخلت، اسرائیل کی سلامتی و عسکری تباہی کا نتیجہ ہے

سلام حسین، عراق کی فتح الائنس کے رکن:

🔹 امریکہ کی براہِ راست ایران کے خلاف جنگ میں مداخلت کی اصل وجہ صہیونی رژیم کا سلامتی اور فوجی ڈھانچہ بکھر جانا ہے۔

🔹 امریکہ کا ایران پر حملہ واشنگٹن کی اسرائیل کے ساتھ ہم‌راستائی اور علاقے کی اقوام کے خلاف مسلسل جارحیت اور زور زبردستی میں اس کی شراکت کو واضح کرتا ہے۔

🔹 واشنگٹن صہیونی رژیم کی ساکھ بچانے کے درپے ہے، جو ایرانی میزائلوں کو روکنے میں "آئرن ڈوم” کی ناکامی کے بعد شدید انتشار کا شکار ہو چکی ہے، حالانکہ وہ اس دفاعی نظام پر فخر کرتا تھا۔

🔹 امریکہ کی ایران پر جارحیت سے صہیونی رژیم کے سکیورٹی ڈھانچے کی شکست فاش آشکار ہو گئی۔ یہ رژیم امریکہ کی براہِ راست حمایت کے بغیر باقی نہیں رہ سکتی، اور یہ اسرائیل کی بنیادی کمزوری اور ناپائیداری کا ثبوت ہے۔

🔹 ایران کی سپاہ پاسداران کی میزائل رینج میں تمام مقبوضہ علاقے آ چکے ہیں۔
اسرائیلی-امریکی تجاوز کے مقابلے میں ہم‌آہنگی اور سنجیدہ اقدام اس خطرناک صورت حال کے قابو میں لانے کے لیے ضروری ہے، کیونکہ یہ خطے میں بے حد و حساب تباہیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے