ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سرلشکر موسوی

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سرلشکر موسوی: امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے مسلح افواج کے ہاتھ ہر قسم کے اقدام کے لیے کھول دیے ہیں
سرلشکر سید عبدالرحیم موسوی (چیف آف جنرل اسٹاف برائے ایرانی مسلح افواج) کا امریکہ کے جارحانہ حملے کے خلاف ردعمل درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
🔹 امریکہ نے اپنی مجرمانہ روش جاری رکھتے ہوئے، صہیونی غاصب اور وحشی حکومت کی ہمہ جہت حمایت کے تسلسل میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کی کھلی اور براہِ راست خلاف ورزی کی ہے اور ہمارے مقدس وطن کی سرزمین پر حملہ کر کے جنگ میں داخل ہوا ہے۔
🔹 جنایتکار امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ اپنے ناجائز اور جارح بچے (یعنی اسرائیل) کو سزا دینے کے ساتھ ساتھ، اس نے اسلام کے رزمندوں کے ہاتھ ایران کی مسلح افواج میں کھول دیے ہیں تاکہ وہ امریکہ کے مفادات اور فوج کے خلاف ہر ممکن اقدام کر سکیں — اور ہم اس معاملے میں ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔