ڈی آئی خان، پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

فتنۃ الخوارج کے حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔
ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک جب کہ 2 مزید دہشتگرد زخمی ہوئے۔ واضح رہے پولیس نفری ٹکواڑہ کے علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آرہی تھی کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد صاحبزادہ کی قیادت میں ایس پی صدر اور ڈیرہ پولیس کی نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا۔