عوام کا اسپتالوں میں گھنٹوں انتظار معمول بن چکا ہے، مصطفی کمال

n01216126-b.jpg

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عوام کا اسپتالوں میں گھنٹوں انتظار معمول بن چکا ہے کیونکہ یہ ادارے صرف چند ہزار افراد کے لیے بنائے گئے تھے جبکہ صرف او پی ڈی میں روزانہ 9 ہزار مریضوں کا دبا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کراچی میں کاٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ صرف سندھ بلکہ اسلام آباد، آزاد جموں کشمیر اور دیگر صوبوں سے بھی مریض یہاں علاج کے لیے آتے ہیں، جو موجودہ نظام صحت پر بھاری بوجھ ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ اگر ہم نے موجودہ صورتحال کو قومی صحت پالیسی کا حصہ نہ بنایا تو آنے والے دنوں میں مسائل سنگین ہو سکتے ہیں، ہمارے وسائل محدود ہیں جبکہ آبادی میں ہر سال 2.6 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں یہ اب بھی موجود ہے، جو ہماری کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، شہریوں میں بیماریوں کی روک تھام حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے