حیفا میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، یہاں کچھ بھی محفوظ نہیں، میئر

n01216123-b.jpg

اسرائیل کے ساحلی شہر حيفا کے میئر نے یونا یاہو نے ایرانی میزائل حملے کے بعد شہر کے مرکز میں ہونے والی شدید تباہی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست نشانہ بننے والے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ یہاں کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔ حيفا کے میئر یونا یاہو نے اسرائیلی اخبار "دافار” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مرمت کے کام شروع ہو گئے ہیں، لیکن تباہی کے اثرات اب بھی واضح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی چیز محفوظ نہیں، لوگ خوفزدہ ہیں، اور ان کا خوف جائز ہے۔ ہم اس جنگ کے ختم ہونے کے بعد ہی بحال ہو سکتے ہیں۔ یاہو نے اشارہ کیا کہ بلدیہ کی ٹیمیں بتدریج گلیوں میں زندگی بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، لیکن سب سے بڑی کمی شہر کے وہ باشندے ہیں جو ہفتے کے دنوں میں یہاں اکٹھا ہوا کرتے تھے۔ آج صرف چند ہی لوگ کافی شاپس اور دکانوں تک گئے، جو محتاط انداز میں کھلی تھیں۔ اخبار کے مطابق، ایرانی میزائل نے "ایک حساس علاقے” کو نشانہ بنایا۔ یاہو نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم اور کئی وزراء کی فون کالز موصول ہوئیں اور انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی مرمت، خاص طور پر سڑکوں کی مرمت کے لیے فوری مالی امداد کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا، "اگر میں دیگر شہروں کے میئرز کو مشورہ دینا چاہوں جو نشانے پر ہیں، تو میں انہیں 106 ایمرجنسی سنٹر میں نفسیاتی ماہرین تعینات کرنے کا مشورہ دوں گا، تاکہ شہریوں کو پرسکون کیا جا سکے اور انہیں شہر چھوڑنے سے روکا جا سکے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے