سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دسویں بیان کا امریکہ کے نام اہم پیغام

IMG_20250618_034919_576.jpg

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دسویں بیان کا امریکہ کے نام اہم پیغام

✔️ آپ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دسویں بیان کے ہر لفظ اور جملے میں وہ پیغام پڑھ سکتے ہیں جو دشمن امریکہ کو بھیجا جانا تھا:

🔹 نتانیاهو کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کے برعکس، ایران کی میزائل طاقت نہ صرف کمزور نہیں ہوئی بلکہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔ امریکہ اور اس کا نادان صدر یہودیوں کے فریب میں نہ آئیں…

🔹 ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس کہ ایران کے آسمان پر امریکہ کا کنٹرول ہے، حقیقت یہ ہے کہ ایران ہی مقبوضہ سرزمینوں کے فضائی کنٹرول پر قابض ہے، اور مغرب کے جدید ترین دفاعی نظاموں کو آسانی سے تباہ کر سکتا ہے…

🔹 ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے پاس اچھے دفاعی نظام ہیں لیکن امریکہ کی ٹیکنالوجی بہتر ہے؛ ایران نے آج اس مغرور جھوٹے کو یہ یاد دلایا کہ وہ ابھی ایرانی ٹیکنالوجی سے آشنا ہی نہیں ہوا۔ ممکن ہے اسے بتایا گیا ہو کہ «مائور» کے فوجی اڈے پر تھاڈ (THAAD) سسٹم کیسے جل کر راکھ ہوا…

🔹 اس بیان میں ٹرمپ جیسے جھوٹے شخص کو جو جنگ میں کودنے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ پیغام بھی دیا گیا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے دفاعی لحاظ سے یہودی بستیوں سے زیادہ محفوظ نہیں ہیں۔
امریکہ کے پاس تھاڈ سے بہتر کوئی سسٹم نہیں، اور وہی نظام بھی ایران نے بغیر کسی مزاحمت کے تباہ کر دیا۔
اگر ٹرمپ نے سوچا کہ وہ کسی بھی اڈے سے ایران پر حملہ کرے گا تو اُسے جان لینا چاہیے کہ ایرانی میزائل ان اڈوں کو اور ان میں موجود فوجیوں کو راکھ میں بدل دیں گے

🔹 لیکن اس بیان کا اہم ترین پیغام صہیونی دہشت گردوں کے لیے تھا، جنہوں نے پچھلے دنوں بارہا ایران کی میزائل طاقت کے خاتمے کی بات کی تھی؛
آج رات جب ایرانی میزائل صہیونی افسران کے مراکز پر گرے اور درجنوں کو جہنم واصل کر دیا (بغیر اس کے کہ وہ راہ یا حملے کو سمجھ سکیں)
تو اب تل ابیب، وزارت جنگ، اور صہیونی بستیوں میں حساب کتاب مکمل طور پر بدل جائے گا…

🟢 یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب ایران نے صرف فتاح میزائل کے پہلے جنریشن کا استعمال کیا — جس کے مختلف ورژنز ہیں، اور لمبے فاصلے پر بھی ایک میٹر سے زیادہ خطا نہیں کرتے…

🔹 اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹرمپ جھوٹا اس رات کے میزائل پیغام کو سمجھتا ہے یا نتانیاهو اور یہودی مفادات کی خاطر ہزاروں امریکی فوجیوں کو موت کی دہلیز پر بھیج دیتا ہے
ایرانی میزائل کسی سے مذاق نہیں کرتے!
اگر ان میں سے کوئی امریکی بحری جہاز سے ٹکرا گیا تو ٹرمپ کو سینکڑوں لاشیں اٹھانا پڑیں گی
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ شکست خوردہ امریکی صدر حقیقت کو تسلیم کرتا ہے یا ایران کے ساتھ مہم جوئی کا آغاز کر کے اسے خود حقیقت سے روبرو ہونا پڑے گا…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے