شہباز شریف کی ایرانی سفیر سے ملاقات؛

🔹 شہباز شریف کی ایرانی سفیر سے ملاقات؛ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ
🔻 پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔
🔻 وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق، یہ ملاقات اسلام آباد میں ہونے والی بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
🔻 شہباز شریف نے ایران کے بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملت ایران سے ہمدردی کا پیغام دیا۔
🔻 انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔
🔻 وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ انہوں نے صدر مسعود پزشکیان سے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں بھی یکجہتی کا پیغام دیا تھا اور پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
📌 یہ بیان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کی پالیسی کی ایک اور نمایاں علامت ہے۔