سپاہ پاسداران کا صیہونی حکومت کی صدا و سیما (ایران کے قومی ٹی وی) پر حملے کی شدید مذمت میں بیان

IMG_20250616_211926_678.jpg

سپاہ پاسداران کا صیہونی حکومت کی صدا و سیما (ایران کے قومی ٹی وی) پر حملے کی شدید مذمت میں بیان

🔹 یہ بزدلانہ اور دہشتگردانہ اقدام صرف ایک میڈیا عمارت پر حملہ نہیں تھا، بلکہ عوام کے جاننے کے حق، معلومات کی آزادی اور سچ بولنے والے میڈیا پر کھلا حملہ تھا؛ ایسے میڈیا پر جو شعوری جنگ کے محاذ پر، فلسطینی عوام کی مظلومیت کا راوی، صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم کا پردہ فاش کرنے والا، اور صیہونی-مغربی نیوز ایمپائر کی جھوٹ سازی کا پردہ چاک کرنے والا ہے۔

🔹 ہم اس غیر انسانی جرم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسے دشمن کی میڈیا حکمت عملی کی شکست کی واضح علامت سمجھتے ہیں — خاص طور پر ان دنوں میں جب قومی میڈیا، عوام کو بیدار کرنے اور حقیقت کو عام کرنے والے حماسی اقدامات میں پیش پیش رہا ہے، اور مزاحمت کی روایت نے خطے اور دنیا کی رائے عامہ پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

🔹 سچ کی آواز کو خاموش نہیں کیا جا سکتا اور ملتِ ایران و مزاحمتی محاذ کے دشمن کبھی بھی عمارتوں پر حملہ کر کے حقائق کو بمباری سے ختم نہیں کر سکتے۔ درود ہو ان میڈیا مجاہدوں پر، خاص طور پر محترمہ امامی پر، جنہوں نے خطرے کے عالم میں بھی میدان اطلاع رسانی میں ڈٹے رہے اور ‘وعده صادق ۳’ کی سربلند اور ضدصیہونی کارروائی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج جاری رکھی، اور انقلابی و ایرانی وقار کے شایان شان میڈیا کی اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کی۔

🔹 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اس حملے کو دشمن کی وحشیانہ ذہنیت اور جبهه‌ حق کی روایت کی طاقت پر اس کی بے بسی کا ثبوت سمجھتی ہے، اور میڈیا کے انقلابی فرزندان کی استقامت کو سراہتی ہے۔ سپاہ، دشمن صیہونی اور اس کے شیطانی حامیوں کے خلاف میدان و میڈیا کے اشتراک عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، تمام صحافیوں، ڈاکیومنٹری سازوں اور میڈیا مجاہدین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے