بیانیہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلق سے موج هشتم عملیات وعده صادق ۳:

بیانیہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلق سے موج هشتم عملیات وعده صادق ۳:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پبلک ریلیشنز کے مطابق:
🔹عزیز ایرانی قوم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ابھی چند لمحے پہلے فضائیہ کے سپاہ پاسداران کی نئی موشکی حملوں کی لہر، پہلے سے بھی زیادہ طاقتور اور شدید انداز میں شروع ہو چکی ہے۔
🔹اس کارروائی میں، ظالم صہیونی رجیم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو شہداء باقری، سلامی، حاجی زادہ اور دیگر شہداء کے فراہم کردہ جدید اطلاعاتی و تکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ جدید طریقوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث دشمن کے کثیر پرت دفاعی نظاموں میں خلل پڑا، یہاں تک کہ ان کے پدافندی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگے۔
🔹یہ جدت اور صلاحیتیں امریکی و مغربی حمایت اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے باوجود کامیابی کے ساتھ اسرائیلی مقاصد کو نشانہ بنانے میں مددگار ثابت ہوئیں۔
🔹آج ہم شہداء باقری، سلامی اور حاجی زادہ کے وعدہ صادق کی تکمیل دیکھ رہے ہیں جنہوں نے بارہا کہا تھا کہ وعدہ صادق ۳ اور آئندہ کی کارروائیاں پہلے سے کہیں زیادہ شدید، مشکل، دقیق اور تباہ کن ہوں گی۔
🔹یہ کارروائی دشمن صہیونی و امریکیوں کے غلط اندازوں کو بھی بے نقاب کرتی ہے اور اب ہمیں اسرائیلی رجیم کے مکمل زوال کا مشاہدہ کرنا چاہیے۔
🔹اس جرائم پیشہ رجیم کے حمایتیوں کو بھی واضح کر دیا جائے کہ دشمن کے اہم اہداف کے خلاف یہ کارگر، ہدفی اور شدید کارروائیاں تب تک جاری رہیں گی جب تک یہ جعلی رجیم مکمل طور پر تباہ نہ ہو جائے۔