رہبر انقلاب کی اسرائیل کی تباہی سے متعلق پیش گوئی پوری ہوتی نظر آ رہی ہے!

🔸 ہارٹز: رہبر انقلاب کی اسرائیل کی تباہی سے متعلق پیش گوئی پوری ہوتی نظر آ رہی ہے!
🔹 صہیونی اخبار ہارٹز نے ایک تجزیاتی مضمون میں لکھا ہے کہ اسرائیل اس وقت شدید داخلی بحرانوں کا شکار ہے اور تباہی کی علامات واضح طور پر نظر آ رہی ہیں۔
🔹 اس اخبار کے تجزیہ نگار آلوف بن نے اسرائیلی معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم، تقسیم اور مایوسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب ایران کی جانب سے اسرائیل کے زوال سے متعلق کی گئی پیش گوئی، اب حقیقت میں بدلتی جا رہی ہے۔
🔹 انہوں نے مزید لکھا کہ نتانیاہو کی کمزور قیادت، امریکہ پر حد سے زیادہ انحصار اور داخلی بحرانوں کا کوئی حل نہ ہونا، اس جعلی ریاست کے خاتمے کی سنجیدہ علامات ہیں۔