انگلینڈ نے دو اسرائیلی وزراء پر پابندیاں عائد کر دیں

انگلینڈ نے دو اسرائیلی وزراء پر پابندیاں عائد کر دیں
🔹20 جون کو برطانیہ کی حکومت نے اسرائیل کے دو وزراء ایتمار بن گویر (مستعفی وزیر) اور بزالل اسموتریچ (وزیر خزانہ) پر پابندیاں عائد کر دیں۔
اس پابندی میں:
- دونوں کی برطانیہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں،
- اور ان کے لیے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
🔹اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے اسموتریچ نے کہا:
"میں اور بن گویر، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ناروے کی ان پابندیوں کا عملی جواب دیں گے۔”
🔹عبرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب کے فون کال کا جواب دینے سے انکار کر دیا ہے، جو کہ لندن کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف ایک احتجاجی اقدام سمجھا جا رہا ہے۔
👈 یاد رہے کہ کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر کئی ممالک نے بھی ان دونوں اسرائیلی وزراء کو:
- انتہا پسندانہ پالیسیوں
- اور فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات
کے باعث تحریم کا نشانہ بنایا ہے۔
🔸یہ ممالک غزہ میں جاری انسانی المیے اور عوامی مصائب پر شدید تشویش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔