کراچی، 3 بچوں کے باپ موٹر سائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا

n01213967-b.jpg

شہر قائد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا، جبکہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ محمد کو قتل کر دیا تھا اور موقع پر سے فرار ہوگئے تھے۔ مقتول محمد ناصر 3 بچوں کا باپ اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جس کے قتل کا واقعہ دراصل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے