کوئٹہ، پولیس اہلکار کی ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد

n01213809-b.jpg

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے ٹریفک پولیس کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ افسوسناک واقعہ کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مصروف سڑک پر بااثر شخصیت نے "نو پارکنگ” ایریا پر گاڑی کھڑی کی۔ جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں روکا اور ہدایات دیں۔ مبینہ طور پر بات بگڑ گئی اور پولیس اہلکار نے ٹریفک پولیس کے اہلکار پر تشدد شروع کر دیا۔ پولیس کی جانب سے تاحال واقعہ کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری نہیں ہوا ہے، نہ ہی ذمہ داران کی جانب سے کوئی اقدام اٹھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں متعدد سڑکوں پر ٹریفک کے باعث پارکنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جس پر عملدرآمد کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے