ابوعبیدہ، ترجمان کتائب القسام کا بیان

ابوعبیدہ، ترجمان کتائب القسام (حماس کی عسکری شاخ):
➖ ہمارے مجاہدین، جو انبیاء کے وارث ہیں، اب بھی "حِجارۃ داوود” (داوود کے پتھر) نامی کارروائیوں کے ذریعے "ارابہهای جدعون” (جدعون کی بکتر بند گاڑیوں) پر حملے کر رہے ہیں۔ ان حملوں کے ذریعے وہ قابض دشمن کی طاقت کو پاش پاش کر رہے ہیں یہاں تک کہ اسے تباہ کر دیتے ہیں۔ ہمارے مجاہدین اپنی بہادری کے ذریعے اہل ایمان اور مستضعف قوم کی ظالم و متکبر دشمنوں پر فتح کو یقینی بنا رہے ہیں۔
➖ جو کچھ قابض دشمن نے خان یونس اور جبالیا میں برداشت کیا، وہ ہماری خصوصی اور معیاری کارروائیوں کا تسلسل ہے، اور ایک نمونہ ہے ان مشکلات کا، جو ہر اس مقام پر قابض افواج کو پیش آئیں گی جہاں وہ موجود ہوں۔
➖ صہیونیوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ اپنے اعلیٰ حکام کو اس جنگ اور نسل کشی کو روکنے پر مجبور کریں؛ بصورت دیگر، انہیں اپنے مزید بچوں کی لاشیں تابوتوں میں وصول کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔