ٹرمپ کا ۱۲ ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر مکمل پابندی کا حکم

ٹرمپ کا ۱۲ ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر مکمل پابندی کا حکم
🔹 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت ۱۲ ممالک کے شہریوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ امریکہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔
🔹 پابندی کا شکار ممالک یہ ہیں:
افغانستان، میانمار، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن۔
🔹 اس کے علاوہ، ۷ ممالک کے شہریوں پر جزوی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں:
برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرا لیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا۔
🔹 ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ کلراڈو میں صہیونی حامیوں پر حملے کے بعد کیا گیا ہے اور اسے سیکیورٹی اقدامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
📌 یہ اقدام ٹرمپ کے سابقہ مسلم بین پر مبنی پالیسیوں کی یاد دلاتا ہے اور ایک بار پھر عالمی سطح پر تنقید اور خدشات کو جنم دے سکتا ہے۔