عوام کے تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری رہینگی، سرفراز بگٹی

n01212779-b.jpg

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ریاست دشمن گروہ “فتنہ الہندوستان” کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان آپریشنز کو مثالی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ کے لیے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ “فتنہ الہندوستان” سے وابستہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق بلوچستان میں امن و ترقی کی راہ میں رکاؤٹ ڈالنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ اندرونی ہوں یا بیرونی سہولت کار ہوں۔ سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ ریاستی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر انہیں فخر ہے اور یہ کامیاب آپریشنز دشمنوں کے لیے ایک دو ٹوک پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے والوں کا ہر محاذ پر پیچھا کیا جائے گا اور ان کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے